ترشادہ پھلوں

محکمہ زراعت کی ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو پھل کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کے مناسب استعمال کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت کے ماہرین نے ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو پھل کی اچھی پیداوار کیلئے باغات میں کھادوں کے مناسب استعمال کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترشادہ پھلوں کی اچھی پیداوارکیلئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے،غذائی عناصر کی کمی بیشی ترشادہ پھلوں کی صحت، نشوونما،پیداواراور معیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔انہوں نےاے پی پیکو بتایا کہ پودے کو جن غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نائٹروجن کھاد پودے کی بڑھوتری اور اس کی نشوونما میں بھرپور معاونت فراہم کرتی ہے، نائٹروجنی کھادکا استعمال ترشادہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی معاونت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پھول اور پھل کے بننے، پھل کی بڑھوتری اور اس کے معیار کیلئے نائٹروجنی کھادکا بروقت استعمال ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر باغبان کھادوں کا مناسب استعمال کرنے سے غفلت برتیں گے تو انہیں کئی مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں باغبان حضرات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں