کاشتہ پیاز

محکمہ زراعت کی آخر نومبر تک کاشتہ پیاز کی پنیری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے آخر نومبر تک کاشتہ پیاز کی پنیری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ ایام میں کاشت کی گئی پنیری کو بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھیتوں میں منتقل کرنے کا بہترین وقت دسمبر کا مہینہ ہوتاہے تاہم یہ پنیری جنوری میں بھی کھیتوں میں منتقل کی جا سکتی ہے ۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے 25 سے30 روز بعد آدھی بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ ضرور کھیتوں میں ڈالیں۔

انہوں نے بتایاکہ جب پیاز بننے کامرحلہ شروع ہو تو اس وقت بھی آدھی بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ کھیتوں میں ڈالنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ متناسب کھادوں کا استعمال پیاز کی بمپر کراپ کا ضامن ہوتاہے اسلئے کاشتکار کسی کوتاہی کا مظاہر ہ نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا محکمہ کی فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں