محکمہ زراعت

محکمہ زراعت توسیع ریڈز پاکستان اور اینگرو فرٹیلائزر کے مشترکہ تعاون سےاگاہی سیمینار کا انعقاد

ساہوکا(نامہ نگار )کسان ڈے کی مناسبت سے اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کا اہتمام محکمہ زراعت توسیع ریڈز پاکستان اور اینگرو فرٹیلائزر کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ زراعت توسیع ریڈز پاکستان اور اینگرو فرٹیلائزر کے مشترکہ تعاون سے کسان ڈے کے حوالے سے اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا کسان ڈے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ادارا دیہی تعلیم و معاشی ترقیاتی تنظیم کے منیجر پروگرام نیٹ ورکنگ اینڈ کوارڈینیشن ڈاکٹر مظہر سعید نے کہا کہ کپا س کا سیزن اختتام پذیر ہو رہا ہے ہمیں کپاس کی باقیات سے گلابی سنڈی کا خاتمہ یقینی بنانا ہو گا

کسان ایندھن کے طور پر ذخیرہ کر دہ کپاس کی باقیات کو الٹ پلٹ کر تے رہیں کھیتوں سے چھڑیاں کا ٹنے سے پہلے بھیڑ بکریاں چرائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کو ئی بھی سبز ٹینڈاچھڑیوں کے ساتھ باقی نہ رہے اور کپاس کی باقیات کو اس جگہ پر ہر گز نہ رکھیں جہاں پر دوبارہ کپاس کی فصل کا شت کر نی ہوگلابی سنڈی انہیں باقیات کے ٹینڈوں میں موجود ہو تی ہے جوکہ کپاس کے اگلے سیزن میں دوبارہ متاثر کر تی ہے ہمیں گلابی سنڈی کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ابھی سے اقدامات کر نے ہو نگے محکمہ زراعت کے توسیع کے ماہرین نے تیلدار اجناس کی کاشت کے وقت حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی بارے اگاہی دی اینگرو فرٹیلائزر کی جانب سے کھادوں کے متوازن استعمال کے بارے میں اگاہ کیا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں