پیٹھا کدو

محکمہ زراعت ، کاشتکاروں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی

ہے اور کہاہے کہ کاشتکار پچھیتی کاشت میں تاخیر سے گریزکریں ،

تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔

محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ وسط جولائی تک کاشت

کی صورت میں پیٹھاکدو کاپھل اکتوبر میں پک کر تیار ہو جائیگا۔

انہوں نے بتایاکہ فصل کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرازمین کاانتخاب بہترین نتائج کا حامل ہو سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار پیٹھاکدوکی پچھیتی کاشت کے وقت کھیت میں د و سے

تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ چلائیں اور پٹڑیاں بنانے کیلئے 1/4 میٹر پر نشان لگائیں.

اور نشانوں کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر کے فاصلے پر 3بوری سپر فاسفیٹ

اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ ملاکر بکھیر دیں اور پٹڑیاں بنالیں ۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ایک ایکڑ کھیت کیلئے ایک کلوگرام بیج کو پٹڑیوں

کے دونوں کناروں پر ایک ایک میٹرکے فاصلے پر بوئیں۔

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں