دعا زہرا بازیابی کیس

محکمہ داخلہ سندھ نے دعا زہرا کو لاہور سے کراچی منتقل کرنے کی اجازت دیدی

کراچی (نمائندہ عکس) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دعا زہرا کو لاہور سے کراچی منتقل کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق لڑکی کو لاہور سے کراچی منتقل کرنے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو اجازت دیدی ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی شوکت شاہانی کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کیے جارہے ہیں، لاہور کی متعلقہ پولیس اور اجازت کے بعد دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں