اساتذہ

محکمہ تعلیم کی طرف سے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے بی ایڈ کی پروفیشنل کوالیفکیشن کو ایک بار ضروری قرار

مکوآنہ ( عکس آن لائن)محکمہ تعلیم کی طرف سے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے تین مختلف قوانین استعمال کئے گئے جس میں بی ایڈ کی پروفیشنل کوالیفکیشن کو ایک بار ضروری قرار دیا گیا ، دوسری بار بی ایڈ کی چھوٹ دے دی گئی اور تیسری بار جوائننگ کے تین سال کے اندر بی ایڈ مکمل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔۔ قوانین کے مطابق اساتذہ کی سنیارٹی بی ایڈ کرنے کی تاریخ سے شمار ہونا تھی لیکن محکمہ تعلیم فیصل آباد میں قوانین کے برعکس بی ایڈ کوالیفکیشن کو نظرانداز کرکے 65 اساتذہ کی محکمانہ ترقیاں دی گئی۔

محکمہ تعلیم نے تعیناتی کی بنیاد پر اساتذہ کو پروفیشنل کوالیفکیشن سے پہلے کی تاریخوں سے 17 سکیل کا پے پیکج دیا تھا۔ قوانین کے برعکس پے پیکج دینے پر ترقیوں سے محروم اساتذہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے متاثرہ اساتذہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔ عدالتی فیصلہ کے باوجود تاحال پے پیکج واپس نہیں لیا گیا۔ سنیارٹی میں آنے والے اساتذہ 7 سال سے محکمانہ ترقی کا انتظار کررہے ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کہتے ہیں ڈی اوز ایجوکیشن کو سنیارٹی لسٹوں کا جائزہ لینے اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں درستگی کا ٹاسک دیا گیا ہے امید ہے جس اس معاملے کا کوئی حل نکال لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں