محکمہ تعلیم پنجاب

محکمہ تعلیم پنجاب کا صوبے بھر میں نیا تعلیمی سال یکم مارچ 2020 سے شروع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(عکس آن لائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں نیا تعلیمی سال یکم مارچ 2020 سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پہلی سے ساتویں جماعت تک فیل پاس کا نظام بھی ختم کر دیا گیا ہے مذکورہ فیصلے کی روشنی میں ضلعی محکمہ تعلیم( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز)نے سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات اور نتائج کے اعلان کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے جس کے مطابق پہلی کلاس سے ساتویں جماعت تک سالانہ امتحانات 17 فروری سے شروع ہوکر 28 فروری تک جاری رییں گے،

جب کہ نتائج کا اعلان 29 فروری کو کیا جائے گا اورنئی کلاسیں یکم مارچ سے شروع کردی جائیں گی، تعلیمی سال ایک ماہ قبل یکم اپریل کی بجائے یکم مارچ سے شروع کرنے سے طلبہ طالبات کو تدریس کے لئے 30 دن کا اضافہ ہوجائے گا، جب کہ ہشتم (آٹھویں)بورڈ کے امتحان ختم کرنے سے مزید 20 دن کی اضافی تدریس ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں