محکمہ اصلاح آبپاشی

محکمہ اصلاح آبپاشی کا کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کیلئے ٹریننگ کورسز کرانے کا فیصلہ

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ اصلاح آبپاشی نے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کیلئے ٹریننگ کورسز کے آغاز کا فیصلہ کیاہے۔ تربیتی ادارہ اصلاح آبپاشی کے ترجمان نے بتا یا کہ زراعت میں پانی کے محدود وسائل کا بہتر استعمال عصر حاضر کا اہم تقاضہ ہے جبکہ ہمواری زمین پانی کے بچا کا اہم ذریعہ ہے اسلئے ہمواری زمین بذریعہ لیزر ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر کاشتکاران بالعموم اور دیہی علاقوں کے نوجوان بالخصوص اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ اس ضمن میں حکومت محکمہ زراعت کے ادارہ اصلاح آبپاشی کے زیر اہتمام لیزر ٹریکٹر آپریشن اور لیزر ایکوپمنٹس مینٹی نینس کو رسز شروع کرنے کی تجویزپربھی غورکررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت یا ادارہ اصلاح آبپاشی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں