عائزہ خان

محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور اس کے بعد نتائج اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں ‘عائزہ خان

لاہور(عکس آن لائن)ناموراداکارہ عائزہ خان نے کہاہے کہ شوبزمیں کامیابی کیلئے ٹی وی ڈراموں میں پرفارمنس کے ساتھ ماڈلنگ کرنانہایت ضروری ہے، فنی کیرئیر کے آغازپر فیشن شوز میں پرفارم کیا جس کی وجہ سے جلد ٹی وی سکرین پر آنے کا موقع ملا ۔ ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ شادی کے بعد مصروفیات بڑھی جاتی ہیں .

اوراگر آپ نے پر سکون زندگی گزارنی ہے تو آپ کو شوبز اور گھریلو زندگی میں توازن رکھنے کیلئے شیڈول بنانا ہوگابصورت دیگر آپ کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور اس کے بعد نتائج اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں ،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے نیک نیتی سے محنت کی ہو اورمجھے اس کا صلہ نہ ملا ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں