محمود عباس

محمود عباس کا الیکشن ٹریبونل کے قیام کا فرمان جاری، حماس کا خیر مقدم

رام اللہ(عکس آن لائن)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن ٹریبونل کی سربراہی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ناصر الدین کو سونپی گئی ہے جب کہ ٹریبونل میں غرب ارد، القدس اور غزہ سے مجموعی طور پر 8 ججوں کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے الیکشن ٹریبونل کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ٹریبونل میں غرب اردن اور غزہ کی پٹی سے 8 جج شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں جسٹس فایز حسین حماد ، جسٹس محمود نمر بو حصیر ،جسٹس باسم عبد الرازق بو خصیب ، جسٹس فطین عبد العزیز سیف جسٹس محمد سلیمان الدحدوح ، جسٹس ممدوح علیان جبر جسٹس منس غسان بو زین اور جسٹس نادر عبد الجواد بو عیش شامل ہیں۔

فلسطین میں الیکشن سے متعلق کیسز کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کی تجویز حال ہی میں مصر کی میزبانی میں ہونے والے فلسطینی مصالحتی مذاکرات کے دوران پیش گئی تھی جس پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران کا کہناتھا کہ قاہرہ مذاکرات میں تمام جماعتوں نے الیکشن ٹریبونل کے قیام پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد صدر عباس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ایک خصوصی عدالت قائم کریں جو صرف انتخابات سے متعلق کیسز کو نمٹائے۔ ٹریبونل میں غزہ سے چار،غرب اردن سے چار اور القدس سے ایک جج کو شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں