محمد رضوان

محمد رضوان نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آ گئے

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے اذ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے نوجوان سپر اسٹارز پر مکمل یقین ہے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کرکٹر کو کہا کہ مضبوط رہیں ان شکستوں سے اپنے اندر کی آگ کو بھڑکائیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور سخت محنت جاری رکھیں، آپ لوگ چیمپئن ہیں، آپ کم بیک کریں گے۔واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنزبنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں