پائل خان

محبت میں ناکامی سے دل ٹوٹ چکا ہے ،سب کو بر ملا کہتی ہوں اس سے دور رہیں ‘ پائل خان

لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکارہ پائل خان نے کہا ہے کہ محبت میں ناکامی سے دل بری طرح ٹوٹ چکا ہے ، محبت میں بڑی اذیتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں اس لئے میں تو سب کو بر ملا کہتی ہوں اس سے دور رہیں ۔

ایک انٹر ویو میں پائل خان نے کہا کہ دکھ اور افسوس اس بات کا ہے کہ آپ جن لوگوں کی بے پناہ قدر کرتے ہیںوہی آپ کے ساتھ ساتھ بے وفائی کرتے ہیں، میںنے کسی سے انتہا کی محبت کی لیکن صلے میں اس نے مجھے بری طرح نظر انداز کیا ، میں نے حد سے بڑھ کر اسے چاہا لیکن اس کے جواب میں مجھے سوائے تکلیفوں اور دکھ کے کچھ نہیں ملا ۔

انہوںنے کہا کہ اب میں نے محبت سے توبہ کر لی ہے کیونکہ اس میں بڑی اذیتیں ہیں۔اب تو میں دوسروں کو بھی بر ملا یہی کہتی ہوں کہ اس سے دور رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں