حماد اظہر

محاصل کا 900 ارب روپے کا نقصان ہوا۔حماد اظہر

اسلام آباد(عکس آں لائن)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پر اعتماد تھے کہ 9800 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیں گے مگر کورونا کی وجہ سے اہداف پورے نہ ہو سکے اور 900 ارب روپے کا نقصان ہوا امید ہے کہ 4800 ارب روپے کا ٹیکس کااہداف اگلے سال حاصل کر لیں گے جی ڈی پی کا ٹارگٹ دو اعشاریہ ایک فیصد رکھا گیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیر میں معیشت چار فیصد سکٹری ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے کورونا ختم نہیں سست پڑتا ہے لاک ڈاؤن کے اثرات کا ابھی تک سامنا کر رہے ہیں معیشت کا پیہہ چلانے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں۔بیروزگاری کاڈیٹا ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ملازمت کا انجن پرائیویٹ سیکٹرہے۔پوری دنیا اور امریکہ جیسے ملک میں کروڑوں لوگ بیروزگار ہیں ہمیں جیسے معیشت ملی خدانخواستہ ملک دیوالیہ ہو جاتا ڈونلڈ ٹرمپ کو وہ معیشت نہیں ملی تھی جو عمران خان کو ملی معیشت کے لیے ریسکیو اور ریلیف زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پہلی ہے جس نے ہر سال دس ارب ڈالر واپس کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں