متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ، آج سے معمولات زندگی بحال

ابو ظہبی(عکس آن لائن) متحدہ عرب امارات نے آج سے معمولات زندگی بحال کرنے کا اعلان کر دیا، حکومتی فیصلے کے تحت آج سے جم ، سینماگھر اور دوسری کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوجائیں گی،کاروبار کو صبح چھ سے رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی لیکن کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کی عائد کردہ پابندیوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کی سپریم کمیٹی برائے بحران اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ کاروباری مراکز اور عوامی مقامات پر تمام افراد چہروں پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے اور عوامی مقامات پر لوگ دوسروں سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔

سپریم کمیٹی نے27 مئی سے تھوک اور پرچون کی دکانیں، تعلیمی اور تربیتی ادارے، بچوں کے تربیتی مراکز، کھیلوں کی اکیڈمیاں، اندرون خانہ جِم، فٹنس کلب، سینیما گھر اور مختلف تفریحی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں