ashraf-bhatti.

مایوسی کی فضاء پیدا کرنے سے سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے ‘ اشرف بھٹی

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کاروبار اور معیشت کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ،مایوسی کی فضاء پیدا کرنے سے ملکی اور غیر سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے ،ٹیکسیشن پالیسی میں تبدیلی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کیلئے اتحاد اور معیشت کامضبوط ہونا بے حد ضروری ہے جس کیلئے سب کو اپنے سیاسی اور ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید ضرور کریں لیکن مایوسی نہ پھیلائی جائے اس سے نہ صرف غیر ملکی بلکہ ملکی سرمایہ کا ری بھی متاثر ہو رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت ٹیکسز وصولی کے اہداف کے حصول کیلئے چور راستوں کی بندش ، شرح میں کمی اور پیچیدگیوں کو ختم کر کے نظام کو سہل بنائے ، مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کے ذریعے ٹیکسز کی وصولی بھی مسائل کی بنیادی وجہ ہے جس سے اربوں روپے قومی خزانے میں جانے کی بجائے لوگوں کی جیبوںمیں چلے جاتے ہیں۔

عام عوام سمیت تمام شعبوںکے ٹیکس دہندگان کو ٹیکسیشن پالیسی کی مشاورت میں شامل کیا جائے اور ان کی تجاویز کو نظر انداز کرنے کی بجائے زیر غور لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے ٹیکس کی ادائیگی کرنے والوں کو گھیرے میں لینے کی بجائے ٹیکسز کی شرح میں کمی اور وصولی کیلئے پیچیدگیوں کو ختم کر کے اسے سہل بنانے سے ٹیکس کا دائرہ کا ربڑھایا جا سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں