پودینے کی کاشت

ماہرین زراعت کی پودینے کی کاشت اگست میں شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے پودینے کی کاشت اگست میں شروع کر کے ستمبرکے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ اگست سے لے کر ستمبر کے آخر تک پودینے کی کاشت کیلئے بہترین موسم ہے لہٰذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے ۔

ماہرین زراعت نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کیلئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پودینے کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کر لی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ پودینہ کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو ذرخیز اور پانی کا بہتر نکاس رکھتی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کی کاشت مطلوب ہو اس میں سبز کھاد ڈالنے سے بھی فی ایکڑ بہترین فصل حاصل ہو سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں