ٹماٹر برداشت

ماہرین زراعت کی دور دراز علاقو ں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر برداشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں ،کسانوں ، زمینداروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں تاکہ ماحولیاتی اثر کے باعث ٹماٹر کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے نیز بیج کے حصول کیلئے پکا ہواپھل استعمال کرنا چاہیے تاکہ بہتر پیداوار مل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرماکے دوران صبح اور شام کا وقت ٹماٹر کی برداشت کیلئے انتہائی موذوں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر استعمال اور فروخت کیلئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہو ا پھل ہی توڑا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں