تربوز

ماہرین زراعت کی تربوز کے کاشتکاروں کو اگیتی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)ایوب زرعی تحقیقاتی ادار ہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے تربوز کے کاشتکاروں کو اگیتی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار تربوز کی اگیتی فصل کی کاشت بروقت شروع کر کے ہر حال میں وسط مارچ تک مکمل کر لیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ تربوز کی کاشت کیلئے ذرخیز ریتلی ایسی میرازمین جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو بہترین نتائج کی حامل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تربوز کے کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرکے گوبر کی گلی سڑی کھاد 15سے 20ٹن فی ایکڑ ڈالیں اور ہل چلاکر اسے زمین میں مکس کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ زمین کو اچھی طرح تیار کرنے کیلئے مٹی پلٹنے والا ہل چلانے سمیت تین سے چار مرتبہ عام ہل چلا کر سہاگہ دے دیاجائے تاکہ زمین اچھی طرح نرم و بھربھری ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار تربوز کی بہترین فصل حاصل کرنے کیلئے اچھی روئیدگی والا ایک کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی مزید رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں