آم کے باغبانوں

ماہرین زراعت کی آم کے باغبانوں کو فاسفورس،پوٹاش، جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کو فاسفورس،پوٹاش، جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی ہدایت کی ہے،آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کے دوران پھول آنے اور نئے پتے نکلنے کا آغاز ہوچکاہے اسلئے باغبان فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد کا تیسرا حصہ جبکہ جپسم ڈالنے سمیت سپرے مکمل کرلیں۔

ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورنویدامجد نےاے پی پی کو بتایا کہ کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اورکیڑے مکوڑوں کے حملوں کا بھی جائزہ لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ تیلے،سکیل، گدھیڑی اور بورکی مکھی کے حملے کا جائزہ بھی لیتے رہناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں