ماموں کانجن

ماموں کانجن میں راجباہ کلیانوالہ میں پانی کی زیادتی پرکاشتکاروں کا محکمہ انہار کے خلاف احتجاج

ماموں کانجن(نمائندہ عکس آن لائن)آج تک آپ نے نہری پانی کی کمی کے خلاف تو کسان احتجاج کرتے سنیں اور دیکھیں ہونگے مگر ماموں کانجن میں راجباہ کلیانوالہ میں پانی کی زیادتی پرکاشتکار محکمہ انہار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ٹیل کے قریب کے کاشتکاروں نے اپنی فصلوں میں زیادہ پانی جمع ہو جانے پر مٹی ڈال کر ٹیل بند کر دیا ہے جس کئے باعث راجباہ میں پانی کی سطح اونچی ہونا شروع ہو گئی ہے جس سے راجباہ کسی وقت بھی کہیں سے ٹوٹ کر فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جس ٹیل اور ٹیل سے پچھلے کاشتکاروں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے

محکمہ انہار کے حکام کی مبینہ ہٹ دھرمی پر کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کاشتکاروں میں ممکنہ تصادم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے چک 558گ ب کے نمبردارمہر خدا یار دلو نمبردارچک 555گ ب کے کاشتکار بہاولشیر دلو چک558گ ب کے احمد علی جاڑا غلام مصطفی لاڑا محمد امیر بھوجوآنہ و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال محکمہ انہار کے حکام ایک دو ماہ جب پانی کی کاشتکاروں کو زیادہ ضرورت نہیں ہوتی تو پانی کی وافر مقدار اس راجباہ میں چھوڑ دیتے ہیں جبکہ باقی دس ماہ وہ پانی کی بوند بوند کو ترستے رہتے ہیں اس بار کی بھی راجباہ کی بھل صفائی نہ ہونے کے باعث راجباہ میں گھاس اور خودرو جھاڑیاں اگی ہوئی ہیںجس میں سے پانی کی چھوڑی گئی مقدار کا گزرنا مشکل ہے

کاشتکاروں کے مطابق پانی کی زیادتی کے باعث راجباہ سے پانی اوور فلو کر کے انکے تربوز،کھیرے گندم اور دیگر سبزیات کی فصلوںکو نقصان پہنچ رہا ہے جو ان سے زیادتی اور نا انصافی ہے متعدد بار محکمہ انہار کے اوورسیز ایس ڈی او اور ایکسیئن کو پانی کی مقدار کم کرنے کا مطالبہ کیا مگر وہ ہماری ایک نہیں سن رہے جس سے نہ صرف انکی تیار فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے بلکہ ٹیل کے اور ٹیل سے پچھلے کاشتکاروں میں تصادم کا بھی خطرہ ہے کیونکہ ٹیل کی بندش کی وجہ سے راجباہ بھرجانے کے بعد اوور فلو ہو کر پیچھے سے ٹوٹے گا جس سے اس جگہ کے کاشتکاروں کی فصلوں اور گھروں کو نقصان ہو گا اور وہ ٹیل کھولنے کر اپنی فصلیں اور گھر بچانے کی کوشش کریں گے جبکہ ٹیل پر واقع کاشتکار اپنی فصلیں اور گھر بچانے کے لئے انہیں کھولنے نہیں دیں گے اس طرح ان میں تصادم ہو گا جسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ انہار کے حکام پر ہو گی جو اس راجباہ میں پانی کی مقدار کم نہیں کر رہے انہوں نے ڈی سی اور سی ای او انہار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے انکی فصلوں اور راجباہ کے قریب بنیں گھروں کو تباہ ہونے سے بچائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں