کیویز

مالی فائدہ : کیویز نے گرین شرٹس کی قربانی کا منصوبہ بنا لیا

آکلینڈ (عکس آن لائن ) کورونا وائرس کے نتیجے میں کرکٹ بورڈز کی کمزور مالی حالت نے نقصانات کے ازالے کی دوڑ شروع کرادی ہے اور کیویز نے بھی لگے ہاتھوں پاکستان کی قربانی کا پلان بنا لیا جنہوں نے آسٹریلیا کیخلاف منافع بخش سیریز کی خاطر پاکستان کیخلاف سیریز کو موخر کرنے پر نگاہیں مرکوز کردی ہیں جبکہ رواں برس دسمبر میں انگلینڈ کو بھی مدعو کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے دوران کرکٹ کی معطلی کی وجہ سے تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز کو مالی طور پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن کو اپنے خزانے خشک ہونے کا اندیشہ بھی لاحق ہے لہٰذا انہوں نے حالات کی قدرے بہتری کے بعد کرکٹ کی بحالی پر منفعت بخش مقابلوں کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے تاکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے خسارے کی تلافی جلد ممکن ہو سکے۔کیوی ذرائع ابلاغ پر جاری ایک رپورٹ کے مطابق کرکٹ نیوزی لینڈ رواں سال نومبر میں اپنی روایتی حریف ٹیم ا?سٹریلیا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کی بے چینی میں مبتلا ہے جبکہ اس کا ارادہ ہے کہ دسمبر میں انگلینڈ کیخلاف ایک ٹیسٹ کے علاوہ مختصر فارمیٹ کے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے کیونکہ کیوی شائقین کرکٹ ان دونوں ممالک کیخلاف میچوں کو معمول سے بڑھ کر شوق کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کی اس مہم جوئی کے باعث امید ہے کہ پاکستان کیخلاف کیویز کی طے شدہ سیریز کو ا?گے بڑھانا پڑے گا جس کے دوران دسمبر اور جنوری میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کا انعقاد ہونا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حوالے سے کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ اور ان کے ا?سٹریلین ہم منصب کیون رابرٹس کے درمیان سیریز کیلئے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں جبکہ ڈیوڈ وائٹ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن سے بھی اس ضمن میں ابتدائی گفتگو کی ہے البتہ اس کا پیمانہ ا?سٹریلین حکام جیسا نہیں جن کے ساتھ بات چیت اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ڈیوڈ وائٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال اور مستقبل قریب کے امکانات کے پیش نظر ان کا کرکٹ ا?سٹریلیا کے حکام سے مسلسل رابطہ ہے لیکن فی الوقت کسی بھی قسم کی تفصیلات فراہم کرنا ممکن نہیں کیونکہ بات چیت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ رواں گرمیوں میں کھیل سے متعلق حالات کیا ہوں گے اس کیلئے ان باتوں پر نگاہ رکھنے کی ضرورت ہوگی جو معرض وجود میں بھی نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ نیوزی لینڈ کو رواں برس گرمیوں میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی میزبانی بھی کرنی ہے جن کو لازمی طور پر ری شیڈولنگ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز شیڈول کے مطابق کھیلنے کیلئے پرامید ہیں اور اس حوالے سے جو بھی پیشرفت ہوگی اس پر کرکٹ نیوزی لینڈ سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ طے شدہ سیریز کو شیڈول کے مطابق کھیلا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں