بیرونی قرضہ

مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 7 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا بیرونی قرضہ لیاگیا

لاہور(عکس آن لائن)حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 7 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا بیرونی قرضہ لیا،گزشتہ مالی سال کی نسبت 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز زیادہ فنڈز حاصل ہوئے جبکہ 4 ارب 12 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا گیا۔نجی ٹی وی نے اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی تا فروری 3 ارب 11 کروڑ ڈالرز کا بیرونی کمرشل قرض موصول ہوا۔

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی 1ارب 35 کروڑ ڈالرزکا قرضہ لیا گیا۔ چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹس کی مد میں 1 ارب ڈالرز فراہم کئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے بعد حکومت کو نیٹ قرض کی مد میں 3 ارب ڈالرز ملے۔ رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کے دوران حکومت نے 4 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا بیرونی قرضہ واپس بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں