فہد مصطفی

ماضی کو لے کر رونے پیٹنے کی بجائے مستقبل کیلئے پیشرفت کرنی چاہیے’ فہد مصطفی

لاہور (عکس آن لائن)نامور اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ زندگی میں انسان سے بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں مگر ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ انسان ماضی کو لے کر رونے پیٹنے میں لگا رہے ، ان غلطیوں سے سیکھتے ہوئے نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ مستقبل کیلئے پیشرفت کرنی چاہیے ۔ انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے جنہوں نے فلموںکا معیار گرا دیا اور آہستہ آہستہ فلم بین سینما سے دور ہوتے گئے ،

اچھے ڈائریکٹروں اور رائٹروں کے گھر بیٹھنے سے بھی فلم انڈسٹری کو نقصان ہوا مگر اب فلم انڈسٹری کی بحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی فلموں کا بڑا مرکزی بن چکا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ لاہور میں بھی دوبارہ اسی طرح سر گرمیاں شروع ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں