پام آئل

مارچ 2020 کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 11.7 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن )مارچ 2020 کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق مارچ 2020 کے دوران پام آئل کی درآمدات 31.3 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 28 ارب رہا تھا۔اس طرح فروری 2020 کے مقابلہ میں مارچ 2020 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں3.3 ارب یعنی 11.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں