مصالحہ جات

مارچ 2020ء کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں 4.67 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) مارچ 2020ء کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں 4.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 14.04 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2019ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات کا حجم 13.41 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات مٰں 0.63 ملین ڈالر یعنی 4.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں