ٹوکیو (عکس آن لائن) جاپان کے کار ساز ادارے ٹویوٹا کارپوریشن کی مئی میں
صرف 609,460گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو کہ گزشتہ سال مئی کی نسبت 34 فیصد کم تعداد رہی ہے۔
ٹویوٹا کارپوریشن نے کہا ہے کہ مئی میں صرف 609,460گاڑیاں فروخت ہوئیں،
جو کہ گزشتہ سال مئی کی نسبت 34 فیصد کم تعداد ہے،
انہوں نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ رواں سال ان کے منافع میں80 فیصد تک کمی آ سکتی ہے.
جو کہ گزشتہ نو سال بعد ٹویوٹا کا سب سے کم منافع ہو گا۔
دریں اثناء ٹویوٹا نسان موٹرز کے مطابق ان کی مئی میں سیل 37.3 فیصد سے 272,873 یونٹ کم رہی ہے.
جبکہ ہنڈا موٹرز نے بتایاکہ ان کی گاڑیوں کی سیل مئی میں 29 فیصد سے 327,000 یونٹس کم رہی۔
ذرائع کے مطابق شمالی امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے تمام خطوں میں کورونا کی وبا کی
وجہ سے گاڑیاں کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے،
صرف چین اس دوران ایسا ملک رہا جہاں ٹویوٹا،
نسان اور مزدہ کی گاڑیوں کی سیل میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔