لیگی سینیٹر عرفان صدیقی

لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے پیٹرول کی قیمت پر اپوزیشن کے موقف کی حمایت کردی

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پراپوزیشن کے موقف کی حمایت کردی۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، ہزار لیپا پوتی کریں مگر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا دفاع نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کس حد تک عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں، پییٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپوزیشن کے مقف کی حمایت کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں