لہسن کی فصل

لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں ،کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کےلئے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اورکیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کےلئے جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کریں اور تین سے چار گوڈیاں کرنے سمیت جڑی بوٹیوں کو برو قت تلف کرنے میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ لہسن کی فصل میں پتوں کے جھلساکی بیماری کے حملے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں اورجب بیماری شدت اختیارکرتی ہے تو تمام پتے خشک ہوجاتے ہیں اس طرح لہسن کی گٹھلیوں کا سائزچھوٹا رہ جاتاہے اور فصل کو شدید نقصان ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں