لہسن

لہسن بہتر پیداوار کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں

قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہترپیداوار کیلئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حوالے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلاؤکی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہوسکتی ہے لیکن مرطوب موسم زیادہ خطرناک ہوتاہے جبکہ نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اورتنوں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودارہوتے ہیں اوربعد میں ان کا رنگ سرخی مائل ساہوجاتا ہے ۔

جس کے بعد متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگتے ہیں اوربیماری کی شدت کی صورت میں پودا مرجاتاہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نےبتایا کہ لہسن کے پتوں کے جھلساؤ کی بیماری سب سے پہلے لہسن کے پتوں کے سروں سے شروع ہوتی ہے جس سے فصل کے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حملے کی شدت میں تما م پتے خشک ہوکر چڑمڑ ہوجاتے ہیں جس سے لہسن کی گھٹیوں کا سائزچھوٹا رہ جاتاہے اورپیداوارکم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزیدمعلومات‘ مشاورت اور رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں