میرا

لوگوں کے چہرے پہچاننے کا ہنر جان گئی ہوں ‘ میرا

لاہور(عکس آن لائن)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ اب لوگوں کے چہرے پہچاننے کا ہنر جان گئی ہوں ، میں اب پانچ منٹ میں کسی بھی شخص کا ایکسر ے کر لیتی ہوں کہ وہ کس ذہنیت کا آدمی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اب بہت زیادہ عقلمند ہو گئی ہوں ، مجھے انسانوں کی پہچان ہو گئی ہے ،

میں ہر پل ہر کردار کو سمجھتی ہوں، کون کس انداز سے بات کرتا ہے اس کا پورے ایکسرے ہو جاتا ہے ، میں پانچ منٹ میں کسی کا ایکسر ے کر سکتا ہوں وہ کس ذہنیت کا آدمی ہے ۔ میں پاکستانی ذہنیت کو سمجھ سکتی ہوں ، میں امریکہ میں رہنے والے اور شیخوپورہ میں رہنے والے کی ذہنیت کو سمجھتی ہوں ، میں ایک ٹھیلے والے اور بھکاری کے کردار کو سمجھتی ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں