لنکا پریمیئر لیگ

لنکا پریمیئر لیگ،تین پاکستانی کرکٹرز کا نیلامی سے قبل ہی معاہدہ

کولمبو (عکس آن لائن)سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)میں تین پاکستانی کرکٹرز کا آکشن سے قبل ہی معاہدہ ہوگیا۔ اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کولمبو اسٹارز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے،

اسی طرح اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کینڈی فیلکنز کے ساتھ معاہدہ سائن کیا ہے۔خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے شروع ہوگا۔ ٹیموں میں دیگر سلاٹس کیلیے پلیئرز آکشن اگلے ماہ منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں