لنڈے کے کپڑوں

لنڈے کے کپڑوں کی درآمدات میں 44.20 فیصد کمی ،ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں سال مئی کے دوران لنڈے کے کپڑوں کی درآمدات میں 44.20 فیصد کمی

ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2020ء کے

دوران درآمدات کا حجم 10.5 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 18.79 ملین

ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران لنڈے کے ملبوسات

(استعمال شدہ کپڑوں) کی قومی درآمدات میں 8.29 ملین ڈالر یعنی 44 فیصد سے

زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں