لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لے لیا

لاہور(عکس آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو منگل کو طلب کر لیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت ماسک، سینیٹائزر، سمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماسک اور سینیٹائرز مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کوئی احتیاطی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ حکومت نے ابھی تک سرجیکل ماسک کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کی کیا وجوہات ہیں ؟ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو منگل کو پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں