سرکاری سکولوں

لاہور کے سرکاری سکولوں میں ترقی پانے والے سینکڑوں اساتذہ کیلئے خوشخبری

لاہور(عکس آن لائن) لاہور کے سرکاری سکولوں میں ترقی پانے والے سینکڑوں اساتذہ کیلئے خوشخبری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سیٹوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سینکڑوں آسامیاں کو کنورٹ کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں میں سیٹوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آرٹس کی سینکڑوں آسامیاں کو سائنس میں تبدیل کردیا۔

لاہور کے سرکاری سکولوں میں ترقی پانے والے سینکڑوں اساتذہ کے لئے اچھی خبر ہے، تبدیل ہونے والی آسامیوں میں پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی اسامیاں شامل ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے مختلف سکولوں میں سائنس کی اسامیوں کی فراہمی سے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کا مسئلہ حل ہونے کا امکان ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ترقی پانے والے اساتذہ کو متعلقہ سیٹوں پر فوری اپلائی کرنے کی ہدایت کی ہے، مذکورہ اساتذہ ای ٹرانسفر رانڈ سیون میں ایڈجسٹمنٹ کرانے سے رہ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں