منکی پاکس ویکسین

لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب کے شہر لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کنفرم کیس رپورٹ ہوگیا۔منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سینٹر کو موصول ہونے والے مریض کے ڈیٹا کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر جاری کر دی گئیں۔ڈیش بورڈ کے مطابق 41سالہ مریض کا تعلق منڈی بہائو الدین سے ہے، جو 17اپریل کو سعودی عرب سے آیا ہے۔20 اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر سے ہے،مریض نے گھر میں آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے،ہم پنجاب کی لیب سے دوبارہ مریض کا ٹیسٹ کروارہے ہیں۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس منکی پاکس سے آگاہ نہیں، ٹریننگ دے رہے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کی بھی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ منکی پاکس کے مریضوں کو ریسکیو کی مدد سے ہسپتال پہنچایا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ 2درجن سے زائد منکی پاکس کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، ایک مریض کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سعودی عرب سے آنے والے مسافروں میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں