انسداد پولیو مہم

لاہور میں رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آغاز 13فروری سے ہو گا

لاہور(عکس آن لائن) لاہور میں رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آغاز 13فروری سے ہو گا جوکہ 19فروری تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ایریا انچارجز، یو سی ایم اوز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر زبیر نے ڈی سی لاہور محمد علی کو بریفنگ ڈی۔

ڈی سی لاہور محمد علی نے انسداد پولیو مہم کو پہلے کی طرح بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں ہرگز کوتاہی نہ ہو۔ڈی سی لاہور محمد علی نے اجلاس میں سات ڈی ڈی ایچ اوز کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر جواب طلبی کی بھی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ 22لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا،6360پولیو ورکرز پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔ محمد علی نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں