پی آئی اے کا طیارہ

لاہورسے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکر تباہ

کراچی ( عکس آن لائن) لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکر تباہ ہو گیا، بدقسمت طیارے میں عملے سمیت 107 مسافر سوار تھے، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، آرمی کوئیک رسپارنس فورس،رینجرز طیارہ گرنےکی جگہ پہنچ گئے،

پی آئی اے کا طیارہ
لاہورسے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکر تباہ

تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پاک فوج، رینجرز، سول انتظامیہ ریلیف آپریشن میں مصروف، وزیراعلی سندھ نے آئی جی پی اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حادثے کی جگہ پر ہر ممکن امدادی کاموں کو یقینی بنائے،

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا چیئر مین پی آئی اے کو ٹیلیفون کرکے حادثہ کی پورٹ طلب کرلی ہے اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کی ہدایت کردی ہے

طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ سول ایوی ایشن ، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں طیارہ گرنے کی جگہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔طیارہ گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی اور پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے، طیارہ گرنے کے مقام پر گھروں کو نقصان پہنچا اور گاڑیوں بھی تباہ ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ ایئربس 320 میں 100 سے زائد مسافر موجود تھے ، کپتان نے کنٹرول ٹاورکوطیاے کے لینڈنگ گیئرمیں خرابی کی اطلاع دی اور کپتان کو گائیڈ لائن دینے کے دوران طیارہ ریڈار سے غائب ہوا۔

ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے میں 99 مسافر اور8 کریو ممبر سوار تھے۔ طیارہ گرنے کے باعث گھروں میں موجود لوگوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،

متاثرہ گھر وں سے زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے آئی جی پی اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حادثے کی جگہ پر ہر ممکن امدادی کاموں کو یقینی بنائے۔ دوسری جانب آرمی کوئیک رسپارنس فورس،رینجرز طیارہ گرنےکی جگہ پہنچ گئے،

پاک فوج،رینجرز ،سول انتظامیہ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے طیارہ گرنے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کمشنر کراچی اورڈی آئی جی کو فون کرکے علاقے میں فوری پہنچنے کےاحکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے حادثے میں متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور کہا اسپتالوں میں فوری طورپربلڈ کا بندوبست کیا جائے اور فوری سینئر ڈاکٹرزکوڈیوٹی پر پہنچیں،

مجھے پل پل کی رپورٹ دی جائے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے طیارہ حادثہ کی پورٹ طلب کرلی گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا چیئر مین پی آئی اے کو ٹیلیفون کرکے حادثہ کی پورٹ طلب کرلی ہے اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں