لاک ڈاؤن کے دوران

لاک ڈاؤن کے دوران میاں بیوی کے جھگڑوں میں اضافہ، پنجاب میں 3ہزار240 خلع کے کیسز

لاہور(عکس آن لائن) لاک ڈاؤن کے دوران میاں بیوی کے جھگڑوں میں اضافہ، پنجاب میں 3ہزار 240 خواتین خلع کیلئے عدالت پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا ، جس کے باعث سب سے زیادہ دہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا تھا۔

معاشی مسائل پیدا ہو جانے کے باعث میاں بیوی کے درمیاں گھریلو ناچاقی میں اضافہ ہو گیا۔غیر متوقع صورتحال کے باعث گھر کی ذمہ داریاں پوری نہ ہونا میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی بڑی وجہ بنا۔

جس کے بعد پنجاب کے 36 اضلاع میں فیملی کورٹ میں ، خلع ، سامان جہیز اورخرچہ نان نفقہ کے 3 ہزار 240 دعوے دائر کر دیئے گئے۔ دعوے دائر کرنے والی زیادہ تر خواتین نے موقف اختیار کیا کہ شوہر خرچہ پورا نہیں کرتا، بات بات پر لڑتا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کو اس ہنگامی صورتحال میں صبر سے کام لینا چاہیے۔

لاک ڈاؤن کے باعث پوری دنیا کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مالی مسائل سے شروع ہونے والی لڑائیاں عدالتوں تک نہیں پہنچنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں