قیمتی پھتروں

قیمتی پھتروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 30.48 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک سے قیمتی پھتروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 30.48 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ئتا فروری 2020ء جیمز کی برآمدات میں دومیٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جاری مالی سال میں مجموعی طورپر5 میٹرک ٹن قیمتی پتھروں کی برآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں ملک سے 3 میٹرک ٹن جیمز کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔

فروری 2020ء میں جیمزکی برآمدات سے ملک کو ایک لاکھ 73 ہزارڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال فروری میں جیمزکی برآمدات سے ملک کو3 لاکھ 73 ہزار ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں جیولری کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 20.17 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو 30 لاکھ ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو 37 لاکھ 58 ہزارڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں