وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا افتخار ہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا افتخار ہیں۔شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں کی شہادت پر بہت افسوس اور دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوالدارزبیر قادر، سپاہی عزیزاسفر، سپاہی قاسم مقصود، بچوں احمد حسن، احسن اورانعم کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے بہادر سپوتوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، ہمیں شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا افتخار ہیں، دہشت گرد اس دھرتی کا بوجھ ہیں، اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں