جمشید اقبال چیمہ

قوم نے ماضی میں بھی اسحاق ڈار ماڈل کا خمیازہ بھگتا ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہورنمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ جب بھی ملک کو اسحاق ڈار ماڈل پر ڈالا جاتا ہے تو اس کا خمیازہ عوام بھگتتے ہیں، اسحاق ڈار نے ہمیشہ روپے کی مصنوعی قدر کو بحال رکھنے کے لیے زرمبادلہ استعمال کیا اور نتیجتاًہماری برآمدات کم ہوئیں اوراب پھر وہی ماڈل قوم پر مسلط کرنے کی تیاری ہے۔اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے غیر اعلانیہ طو رپر اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ کا کام کر رہے ہیں اور ان کی پالیسیوں کا نتیجہ قوم کے سامنے ہے ۔

نام نہاد تجربہ کار نے ہمیشہ مصنوعی ترقی دکھائی جس سے ماضی میں بھی معیشت کا ستیا نہیں بلکہ سوا ستیاناس ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کی تحریک زور پکڑے گی اور حکمران اب عوام کے غیض و غضب کی تاب نہیں لا سکیں گے۔

پی ٹی آئی کی تحریک کے اعلان سے ہی امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔ان کا جانا نوشتہ دیوار ہے اور دنیا کی کوئی طاقت امپورٹڈ ٹولے کو بچا سکتی ہے اور نہ ہی دوبارہ ان کی حکومت میں لا سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں