قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول

لدھیوالہ وڑائچ(عکس آن لائن)حسن علی اور سامیعہ کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوہوگئی جس کے بعد دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو ئے۔ ذرائع کے مطابق حسن علی کی انڈین نڑاد اہلیہ سامیعہ حسن کے ہاں 6 اپریل کو بیٹی کی ولادت ہوئی ، حسن علی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ٹور پر تھے۔

سامیعہ حسن نے کہا کہ بچے کی ولادت کے وقت میاں بیوی کا ایک ساتھ ہونا اہم ہوتا ہے تاہم حسن علی جنوبی افریقہ میں کھیل رہے تھے، ان کی کمی بہت محسوس ہوتی تھی۔حسن علی نے بتایا کہ بیٹی کی ولادت کے موقع پر فیملی کے ساتھ نہ ہونے پر افسوس ہے لیکن وطن کے لئے کھیلنا بھی ضروری ہے، انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام میں نے حلینہ حسن رکھا ہے اور میں اللہ کے حضور شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں