قومی کرکٹرز

قومی کرکٹرز کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ شروع

لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹرز کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، کپتان بابر اعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا ، کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز نے لیکچرز دیئے، لیکچرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو کیمپ کا مقصد واضح کیا۔

سابق کرکٹر مشتاق احمد اور این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید نے بھی تعارفی سیشن میں شرکت کی اور اس موسم میں کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو مرحلوں میں کنڈیشنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے پہلا مرحلہ 25 مئی تک جاری رہے گا جس میں 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں