قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا اجلاس کل سوا 12بجے ہوگا ،وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو سوا 12بجے ہوگا ،وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کوشکست دیکر انتخاب جیت لیا ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے جبکہ جنرل نشست پر 7 ووٹ مسترد ہوئے۔صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا .

اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خود گزشتہ روز قوم سے خطاب میں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ اسمبلی میں ہوں یا نہیں، اپوزیشن کو نہیں چھوڑیں گے، ان کے خلاف قوم کو باہر نکالیں گے، حفیظ شیخ کو پیسہ چلا کر ہروایا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہو جائے گی، ادارے سینیٹ انتخابات میں غیر جانب دار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں