قومی ادارہ برائے صحت

قومی ادارہ برائے صحت نے لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں دوسری بار پولیو وائرس کی تصدیق کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی ادارہ برائے صحت نے لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں دوسری بار پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 16جنوری کو ملتان روڈ کے علاقے میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا، ملتان روڈ کے سیوریج کے پانی میں میں پایا جانے والا پولیو وائرس جنوبی وزیرستان سے آیا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق اس سے پہلے دو جنوری کو گلشن راوی لاہور سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا تھا، 2 جنوری کو ملنے والا پولیووائرس افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے آیا تھا۔ ماہرین کے مطابق لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں اس وقت جنوبی وزیرستان اور ننگرہار افغانستان کے پولیو وائرس موجود ہیں، پاکستان میں اس سال ابھی تک پولیو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں