شہبازشریف

قوموں پر مشکلات اور چیلنج آنا کوئی انوکھی بات نہیں،جراتمندانہ اقدامات سے چیلنج پر قابو پایا جاتا ہے،شہبازشریف

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ،قوموں پر مشکلات اور چیلنج آنا کوئی انوکھی بات نہیں،درست حکمت عملی، بروقت فیصلوں اور جراتمندانہ اقدامات سے چیلنج پر قابو پایا جاتا ہے،میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ذمہ داران اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں،

بروقت لاک ڈاون اس وباءکو پھیلنے سے روکنے میں بہت موثر ثابت ہوا،گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے وفاق کی خصوصی توجہ درکار ہے ۔ اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ذمہ داران سے وڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے کہا آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ آج میرے ساتھ کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کے لئے موجود ہیں،بلاشبہ اس وقت پورے ملک اور قوم کو ایک مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے،قوموں پر مشکلات اور چیلنج آنا کوئی انوکھی بات نہیں،اللہ تعالی کی مدد، درست حکمت عملی، بروقت فیصلوں اور جراتمندانہ اقدامات سے چیلنج پر قابو پایا جاتا ہے،میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ذمہ داران اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں،

مختصر وقت اور وسائل کی کمی کے باوجود آپ نے بروقت اقدامات اٹھائے ،میں خاص طورپر اس لئے بھی آپ کو شاباش دیتا ہوں کہ آپ نے عوام کے مفاد کی خاطر بلاتاخیر ضروری اقدامات کئے ، بروقت لاک ڈاون اس وباءکو پھیلنے سے روکنے میں بہت موثر ثابت ہوا،گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے وفاق کی خصوصی توجہ درکار ہے ،وفاقی حکومت نے بہت سارا قیمتی وقت سوچ بچار اور شش وپنج میں ضائع کردیا،پہلے ہی پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ چکی ہے ،اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کی مدد پر آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،چین کی جانب سے وینٹیلیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر سامان کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا مخلص اور ہمدرد دوست ہے ،ہم نے حکومت کو قومی حکمت عملی تجویز کی ہے، اس پر عمل کرکے صورتحال کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے،ہم نے عوامی سطح پر بھی حکمت عملی وضع کی ہے ،

پارٹی کو غریب، نادار، کمزور افراد اور خاندانوں کی مدد کے لئے ذمہ داری سونپی ہے ، رضاکارانہ جذبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،مخیر حضرات بھی اس قومی خدمت کے عمل میں شریک ہو،مصیبت کی اس گھڑی میں کمزور بھائیوں، بہنوں کا ساتھ دینا ہے، ان کی مدد یقینی بنانا ہے،انشاءاللہ۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہم اس مشکل مرحلے سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ انہوں نے کہااس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کی مدد پر آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،چین کی جانب سے وینٹیلیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر سامان کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا مخلص اور ہمدرد دوست ہے ،ہم نے عوامی سطح پر بھی حکمت عملی وضع کی ہے ،

پارٹی کو غریب، نادار، کمزور افراد اور خاندانوں کی مدد کے لئے ذمہ داری سونپی ہے ،رضاکارانہ جذبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا مخیر حضرات بھی اس قومی خدمت کے عمل میں شریک ہوں ،مصیبت کی اس گھڑی میں کمزور بھائیوں، بہنوں کا ساتھ دینا ہے، ان کی مدد یقینی بنانا ہے،انشاءاللہ۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہم اس مشکل مرحلے سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں