پنجاب ریونیو

قوانین اور مسائل کے حل کیلئے بارز ممبران کیساتھ مل کر کمیٹی بنائی جائے گی ‘ چیئرمین پی آر اے

لاہور(عکس آن لائن ) چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی نے کہا ہے کہ اس پالیسی پر گامزن ہیں کہ جو معاملات مشاورت اور ہم آہنگی سے حل ہو سکتے ہیں ان کے لیے قانونی چارہ جوئی کی کوئی ضرورت نہیں،ٹیکس بارز کی مددسے دستاویزی معیشت اور ٹیکس وصولی کو یقینی طور پر ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے صدر لاہور ٹیکس بار علی احسن رانا کی قیادت میںملاقات کرنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ وفدمیں نائب صدر قیصر گلبہار، رانا کاشف ولائت، مقدم سکیھرا، سابق صدور عائشہ قاضی، منشا سکیھرا، افتخار شبیر، محسن ورک، نعیم خان، عامر قدیر ،اے سی ہیڈ کواٹر علی منصور، سیکشن آفیسر توصیف احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی نے کہاکہ ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کا تجربہ کا میاب رہاہے.

اوراس سے وصولی کی شرح میں20فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملاقات کے دوران ٹیکس قوانین اور مسائل کے حل کے لیے ٹیکس بارز ممبران کے ساتھ مل کر کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔علی احسن رانا نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ریلیف اور سہولیات فراہم کیے بغیر ٹیکس وصولی کو بہتر کرنا ناممکن ہے،ریفنڈ ز اور اپیلوں کی شنوائی آسان بنائی جائے،ٹیکس ریٹس یکساں اور کم ہونے چاہئیں۔ملکی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بیس کو بڑھانے کے لیے قوانین اور ٹیکس ریٹس کے اطلاق کا یکساں نفاذہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں