زمین ڈاٹ کام

قطر میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پہلے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد، کثیر تعداد میں شرکاء کی شرکت

قطر(عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے قابل اعتماد رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے دوحہ ‘قطر میں اپنے پہلے دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا شاندار انعقاد کیا، جس کے پہلے روز قطر کے علاوہ دیگر خلیجی ریاست سے بھی لوگ شریک ہوئے اور انہوں نے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس دو روزہ ایونٹ میں اربوں روپے مالیت کے 150 سے زائد منظور شدہ منصوبے نمائش کیلئے پیش کئے گئے ۔ گزشتہ سال دبئی میں ہونے والے پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں دبئی اور خلیجی ریاستوں کے باسیوں کی جانب سےپاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی دیکھنے میں آئی تھی۔

پاکستان پراپرٹی ایونٹ قطر میں زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آف مڈل ایسٹ عاطف رانا، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ بی ایس ای حسیب ملک، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیضان خان، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز فیصل قریشی اور ربعہ افشاں کے ساتھ ساتھ سینئر منیجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی ، منیجر مارکیٹنگ یاسر نیازی سمیت دیگر سینئر عہدیدار ان بھی شریک ہوئے ۔
ایونٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آف مڈل ایسٹ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ زمین ڈاٹ کام کو اس ایونٹ کے ذریعےقطر میں بھی لانچ کر دیا گیا ہے ۔ اس کا سب سے زیادہ فائدہ یہاں مقیم ہم وطنو ںکو ہوگا جو اب بہت آسانی اور سہولت سے اپنے وطن میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کر سکیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پراپرٹی ایونٹ قطر زمین ڈاٹ کام کیلئے قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں مزید کام کرنے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
 زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ بی ایس ای حسیب ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قطر رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں پر اعلیٰ معیار کے پراجیکٹس کی ڈیمانڈ موجود ہے ۔ اس ایونٹ سے سرمایہ کاروں کو منافع بخش ، محفوظ اور بہترین سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔
پاکستان پراپرٹی ایونٹ کے پہلے روز شرکا کو زمین ڈاٹ کام کے مخصوص پراجیکٹس پر خصوصی ڈسکاونٹس اور آفرز بھی دی گئیں جبکہ شرکاء اس سے دوسرے روز بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ یہ سہولت پاکستانیوں کو اپنے وطن میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کیلئے متحرک کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں