اعجاز شاہ

قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے ،حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت یقینی بنائے گی،وزیر داخلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی،انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو ،

اور اس حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں،اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی سربراہی میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا جس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے ،

اور حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی،انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو اور اس حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں،اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے،

اس حکمت عملی کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیاجائے گا،ہم علماءسے بھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت کی جاسکے،

اور کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں مدد مل سکے،مویشیوں کے بیوپاریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ عوام کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں