فیچر فلم

فیچر فلم “ڈی کوڈنگ ٹین ایئرز”کی ریلیز کی تقریب کا انعقاد

بیجنگ (عکس آن لائن) بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کی فیچر فلم “ڈی کوڈنگ ٹین ایئرز” کے ملکی اور غیر ملکی کثیر اللسانی ورژن کی ریلیز کی تقریب منعقد ہوئی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق معروضی حوالوں کے ساتھ دل کو چھو لینے والی کہانیاں دنیا کی “عالمی زبانوں” میں پیش کی جا رہی ہیں۔

فیچر فلم “ڈی کوڈنگ ٹین ایئرز” میں متعدد اعداد و شمار اور عوام کی کہانیوں کے ذریعے چین میں پچھلے دس سالوں میں رونما ہونے والی مختلف تبدیلیوں اور اس کے پیچھے ڈویلپمنٹ کوڈ کا اظہار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 30 ستمبر سے ’’ڈیکوڈنگ ٹین ایئرز‘‘ کا کثیر اللسانی ورژن چائنا میڈیا گروپ کے چینلز پر یکے بعد دیگرے نشر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں